کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ شجر کاری نہ صرف ہمارے ماحول کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرء ناصر،ہر شہری کو اس مہم
کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ شجر کاری نہ صرف ہمارے ماحول کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرء ناصر،ہر شہری کو اس مہم میں حصہ لینا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کمالیہ کے مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد، گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج میں پرنسپل ذوالفقار علی جبکہ تحصیل میونسپل کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر،اے ایس پی سرکل سند س اسحاق،چیف آفیسر طاہر فاروق نے اپنے دست مبارک سے پودے لگائے اس موقع پر اے سی اقراء ناصر نے کہا کہ ہماری نسلوں کی بقاء بہتر نشو نما کے لئے درخت محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں ایس پی سرکل سندس اسحاق کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اس موقع پر ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن مولانا عارف محمود نے کہا کہ ضلع بھر میں 2000 کے قریب پودے لگانے کا کام جاری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر، اور گردونواح میں پودے لگائیں۔اس موقع پر تحصیل امیر میاں محمد صابر،حافظ محمد رمضان،رانا ارشاد انور خاں،محمد تیمور و دیگر بھی موجود تھے۔