October 29, 2026

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو!!_* *_3 چیف جسٹس نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بنائی تھی، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا۔_*

20240916_065654

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو!!_*

*_3 چیف جسٹس نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ بنائی تھی، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کہتی ہے کہ یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لیے جمہوریت کا جنازہ نکالا۔_*

*_اپنی طاقت بچانے کیلئے ملک کو آج دوبارہ اس نہج پر لایا جا رہا ہے،قانون کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر سرمایہ کاری نہیں آسکتی یہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔_*

*_سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی،آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کا موازنہ میانمار سے ہو رہا ہے،4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔_*

*_چائنہ کی ترقی میں بیرون ملک مقیم چینیوں نے سرمایہ کاری کی تھی،بیرون ملک مقیم پاکستانی اثاثہ ہیں قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے ان کی سرمایہ کاری اہم ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی قانون کی بالادستی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔_*

*_نواز شریف زرداری اور محسن نقوی سمیت تمام بڑوں کے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں،فراڈ حکومت کی وجہ سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کر رہے۔_*

*_ملک کو اصلاحات کی ضرورت ہے پاکستان اس کے بغیر دلدل سے نہیں نکل سکتا،اصلاحات کے ذریعے خرچ کو کم اور آمدنی کو بڑھانا ہوتا ہے،8ماہ ہونے کو ہیں حکومت نے کتنی ریفارمز کی اور کتنے اخراجات کم کیے۔_*