نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول شہید بینظیر آباد کے تحت شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز اضلاع کی ٹیموں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری فاتح ٹیموں میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیرآباد عبدالرحیم راجپوت نے ٹرافیاں تقسیم کی تفصیلات کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کی جانب سے ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول 2026 شہید بینظیر آباد ڈویژن میں چوتھے روز فٹبال، ٹگ آف وار (میل/ فی میل)، اسکیپنگ روپ (میل/ فی میل)، تھرو بال گرلز، کراٹے، ہاکی اور شوٹنگ بال کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے مقابلوں میں تینوں اضلاع کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے شوٹنگ بال، ٹگ آف وار گرلز، فٹبال، اسکیپنگ روپ گرلز میں گولڈ میڈلز حاصل کر لئے۔ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے ٹگ آف وار میل، تھرو بال گرلز، اسکیپنگ روپ بوائز اور کراٹے میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے اس کے علاؤہ فٹبال میں ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے اہم ترین میچ میں ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کو پانچ صفر سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر کے ونر ٹرافی اپنے نام کی ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے دوسری اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح شوٹنگ بال میں ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے دوسری اور ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ٹگ آف وار فی میل میں ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کی گرلز نے سخت مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ سانگھڑ کی ٹیم کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے دوسری اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ ٹگ آف وار میل میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ کی ٹیم چھائی رہی اور ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد، ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کی ٹیمز کو شکست دے کر ونر ٹرافی کیساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد کی ٹیم دوسری اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژنل اسپورٹس فیسٹیول میں ہاکی ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کو لیگ میچ میں شکست دی اسکیپنگ روپ گرلز میں ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے پہلی، ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے دوسری اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح اسکیپنگ روپ بوائز میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے پہلی، ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے دوسری اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھے روز کے کراٹے ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے پلیئرز چھائے رہے اور آٹھ ویٹ کیٹیگریز میں سات گولڈ میڈلز اپنے نام کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے ایک گولڈ میڈل حاصل کر کے دوسری پوزیشن سنبھالی اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تھرو بال گرلز میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے پہلی، ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد نے دوسری اور ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی تمام مقابلوں کی تقریب میں کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کے تحت آج پانچویں روز ہفتہ کو ایتھلیٹکس بوائز، ہاکی، کرکٹ اور تائی کوانڈو کے مقابلے ہوں گے جبکہ فیسٹول کی اختتامی تقریب 16 فروری کو بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]