*نماز چاشت کے مسائل*
منگل 10 فروری 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
برادران اسلام:
السلام علیکم ورحمتہ
ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اس رمضان میں اگر آپ اپنی فرض نمازوں کے ساتھ نفل نماز اشراق، نماز چاشت، نماز ضحی یا نماز اوابین بھی پڑھنا شروع کر لیں تو رمضان کے روزوں کا اجر دوبالا ہو جائے گا۔
اللہ تعالی عمل کی توفیق دے
آمین یا رب العالمین۔
مسئلہ نمبر 418
*نماز فجر ادا کرنے کے بعد اسی جگہ نماز چاشت کا انتظار کرنے اور اس کی دورکعت ادا کرنے کا ثواب ایک حج اور ایک عمرے کے برابر ہے۔*
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جس آدمی نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی، پھر سورج طلوع ہونے تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا اور دو رکعت نماز ادا کی اسے ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب ملے گا۔ راوی نے کہا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” پورے ایک حج اور ایک عمرہ کا پورے ایک حج اور ایک عمرہ کا، پورے ایک حج اور ایک عمرہ کا ۔ (اسے ترمذی نے روایت کیا)
مسئلہ نمبر 419
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو نماز چاشت پڑھتے دیکھا تو کہا کیا لوگوں کو علم نہیں کہ اس
وقت کے علاوہ دوسرا وقت (اس) نماز کے لئے افضل ہے ( اور یہ وہ وقت ہے جس کے بارے میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ نماز اوابین کا وقت تب ہی ہوتا ہے جب اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں اسے مسلم نے روایت کیا ہے ۔
*وضاحت*
اگر سورج طلوع ہونے کے پندرہ بیس منٹ بعد یہ نوافل ادا کئے جائیں تو نماز اشراق کہلاتے گی۔ اگر طلوع آفتاب سے تقریبا” گھنٹہ بعد یہ نفل ادا کئے جائیں تو اسے نماز چاشت کہتے ہیں اور اگر طلوع آفتاب کے دو ڈھائی گھنٹے بعد( ظہر سے پہلے) ادا کئے جائیں تو نماز اوابین کہلاتے گی، جسے جب وقت میسر آئے پڑھ لے۔
مسئلہ نمبر 420
*نماز چاشت کے لئے چار رکعت ادا کر نی افضل ہیں۔*
مسئلہ نمبر 421
*نماز چاشت کی چار رکعت ادا کرنے والے کے دن بھر کے سارےکام اللہ تعالیٰ اپنے ذمہ لے لیتے ہیں*
حضرت ابو درداء اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ ارشاد فرماتا ہے “آدم کے بیٹے! دن کے شروع میں میرے لئے چار رکعت نماز ادا کر میں تیرے سارے کاموں کے لئے کافی ہو جاؤں گا ۔( اسے ترندی نے روایت کیا ہے۔)
وضاحت : نماز چاشت کے لئے کم سے کم دور کعت ، زیادہ سے زیادہ بارہ رکعت ہیں لیکن چار رکعت پڑھنی افضل ہیں
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں فرض نمازوں کی طرح باقاعدگی سے نفل نمازیں بھی اہتمام کے ساتھ پڑنے کی توفیق عطا فرماء۔
آمین یا رب العالمین۔
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333