39

ماضی کی نامور اداکارہ مسرت شاہین نسلاً افغانی ہیں انکے آباؤ اجداد کا تعلق جلال آباد سے تھا ،قیام پاکستان

ماضی کی نامور اداکارہ مسرت شاہین نسلاً افغانی ہیں انکے آباؤ اجداد کا تعلق جلال آباد سے تھا ،قیام پاکستان سے بہت پہلے یہ قبیلہ ہجرت کرکے کراچی آ بسا تھا ، مسرت شاہین کی پیدائش 1960 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی وہ 14 برس کی تھیں جب والد وفات پا گئے اور سب سے بڑی ہونے کے ناطے ان پر خاندان کو پالنے کو بوجھ آن پڑا ، چنانچہ ایک بار پھر یہ خاندان ہجرت کرکے لاہور آ بسا ، مسرت شاہین نے فلیٹیز ہوٹل میں بطور ڈانسر کام کرنا شروع کردیا ، 1975 میں جب وہ فلیٹیز کے ڈانس فلور پر تھیں اداکار رنگیلا کی نظر ان پر پڑی اور انہوں نے مسرت شاہین کو اپنی ایک فلم بہروپ میں کاسٹ کر لیا ، اسکے بعد مسرت شاہیں نے متعدد اردو پنجابی اور پھر بے شمار پشتو فلموں میں کام کیا ، اپنے خوبصورت چہرے ، مخمور آنکھوں اور دلکش خدوخال کی وجہ سے ایک کامیاب ہیروئن تصور کی جاتی تھیں پشتو فلموں میں مسرت شاہین کو بدر منیر نے متعارف کروایا پھر اردو فلم دلہن ایک رات کی نے مسرت شاہین کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا مسرت شاہین نے 276 کے قریب فلموں میں کام کیا اور پھر فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا اور سیاست کے میدان میں قدم رکھ کر تحریک مساوات نام سے ایک سیاسی جماعت بھی بنا ڈالی 1997 کے عام انتخابات میں ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا, آج کل اپنے علاقے میں بھر پور سوشل لائف گزار رہی ہیں ۔۔۔..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں