جھنگ (محمد ناصر )ڈسٹرکٹ جھنگ میں ناقص اور غیر معیاری مہنگے کھانے فراہم کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی بھر مار انتظامیہ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں خاموش تماشائی شہریوں کی بڑی تعداد بیمار پڑنے لگی کھانوں سے مکھیوں کے ساتھ رنگ برنگی کیڑے مکوڑے بھی نکلنے لگیں
جھنگ (محمد ناصر )ڈسٹرکٹ جھنگ میں ناقص اور غیر معیاری مہنگے کھانے فراہم کرنے والے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی بھر مار انتظامیہ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں خاموش تماشائی شہریوں کی بڑی تعداد بیمار پڑنے لگی کھانوں سے مکھیوں کے ساتھ رنگ برنگی کیڑے مکوڑے بھی نکلنے لگیں اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں غیر معیاری اور ناقص مہنگے کھانے فراہم کرنے والے ہوٹلوں کی بھر مار ہو چکی ہے ہوٹلوں سے عوام مہنگے داموں غیر معیاری ناقص کھانا کھا کر گلے خراب چھاتی انفکشن اور ہیضہ جیسی موزی امراض کا شکار ہونے لگے کھانا پکانے کے لئے گندی جگہ اور گندے ہاتھوں سے غیر معیاری اجزاء کا استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے فوڈ اتھارٹی جھنگ کے اعلی حکام کو کئیں بار نشاندہی کروائی گئی لیکن کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے عوامی سماجی شخصیات نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے