October 28, 2026

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ کمشنر/ سیکورٹی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نعمان احمد کو ہدایت کی کے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ۔

20240916_065654

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ کمشنر/ سیکورٹی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نعمان احمد کو ہدایت کی کے پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری طور پر کمی کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ڈیزل کا ریٹ 13 روپے اور پیٹرول 10 روپے کم کر دیا ہے۔اسی تناسب سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔مزید یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ بکنگ پوائنٹ پر کرایوں میں کمی کے بینرز اویزاں کیے جائیں۔مسافر زائد کرایوں کی صورت میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاولنگر کی جانب سے بس سٹینڈز، گڈز اڈوں، بکنگ پوائنٹس پر نئے کرایہ نامے اویزاں کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ و ٹریفک پولیس افسران سمیت ضلع بھر سے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی۔