وزیر اعلی پنجاب، کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاوّل کا سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او نصیب اللہ خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
وزیر اعلی پنجاب، کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاوّل کا سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او نصیب اللہ خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد، ڈی ایس پی صدر سرکل فیاض احمد ،ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف, متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ تمام تحصیلوں میں خوبصورت طریقے سے سبیل اور لنگر کے پوائنٹ بنائے جائیں اور مٹھائی تقسیم کی جائے سرکاری عمارتوں بازار اہم دکانات پر خصوصی بینرز اور چراغاں کیا جائے ضلع اور تحصیل سطح پر سیرت کانفرنس کا انقاد کیا جائے کالجز سکولوں کی سطح پر قرات نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات اور معا فل میلاد کا انعقاد کیا جائے ربیع الاوّل کے مہینے میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں پنجاب فوڈ اتھارٹی محکمہ صحت کی طرف سے لنگر، سبیل کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے
ربیع الاوّل کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ڈی پی او نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت،مون سون کی بارشوں کے پانی کی صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو 12 ربیع الاوّل سے قبل مکمل کر لیا جائے۔
تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پی و دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی