October 28, 2026

گوجرانوالہ پولیس اسٹیشن کینٹ کی حدود میں فائرنگ سے 04 بھائی قتل ملزمان کا مقتولین سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، پولیس ذرائع

20240916_065654

گوجرانوالہ پولیس اسٹیشن کینٹ کی حدود میں فائرنگ سے 04 بھائی قتل

ملزمان کا مقتولین سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، پولیس ذرائع

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے سینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس سول لائن سے رپورٹ طلب کر لی

گوجرانوالہ علامہ اقبال ٹاؤن راہوالی گوجرانوالہ پولیس اسٹیشن کینٹ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر عباس نامی شخص نے کرایہ کے قاتلوں کے ساتھ 04 بھائیوں کو گھر کے اندر گھس کر قتل کر دیا، جن میں دو سگے بھائی حامد، احمد ان کے چچازاد بھائی اظہر اور ان کے بہنوئی امانت شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، مقتولین کی والدہ اور رشتہ دار کی انصاف کے لیے دہائیاں، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ نے سینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس سول لائن سے رپورٹ طلب کر لی اور سینیئر سپرینٹنڈنٹ پولیس سول لائن کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
لطیف رضا صحافی بیو رو چیف ورلڈ نیو ز لا ئیو .tv.۔√۔پیپر ۔اسلام آباد