ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ کینجھر جھیل کے کنارے واقع گاؤں یوسف ہیلايو میں آرگنائزر نعمان ہیلايو کے زیرِاہتمام شاندار کرکٹ
ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
کینجھر جھیل کے کنارے واقع گاؤں یوسف ہیلايو میں آرگنائزر نعمان ہیلايو کے زیرِاہتمام شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، جس کا فائنل میچ بارچ الیون اور جئے شاہ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
میچ میں جئے شاہ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 165 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔ جواب میں بارچ الیون ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف نو اوورز میں ہدف حاصل کر کے فائنل میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔
بارچ الیون کی فتح میں راجو سونڈائی نے نمایاں کردار ادا کیا، جنہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز اسکور کیے۔ جبکہ زبیر سونڈائی نے 65 رنز اور نور علی بارچ نے 18 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم حصہ ڈالا۔
میچ کے اختتام پر انعامی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی وڈیرو اعجاز علی ہیلايو نے فاتح ٹیم بارچ الیون کو ٹرافی جبکہ کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔ اس موقع پر رنر اپ ٹیم جئے شاہ کو بھی ٹرافی اور میڈلز دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
علاقہ مکینوں نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی اس کوشش کو سراہا۔