ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم ابو الحسن ٹھٹھوی
ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم ابو الحسن ٹھٹھوی کیمپس مکلی میں یومِ یکجہتی کشمیر نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ولید ڈاوچ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری نور سرائی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد، ہیڈ ماسٹر نظام الدین کھڈائی سمیت گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ولید ڈاوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حضور بخش خاصخیلی، نور سرائی اور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور آج کا دن انہیں یہ یقین دلانے کے لیے منایا جا رہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنا چاہیے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ مقررین نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد نئی نسل کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے آگاہ کرنا اور ان کے ساتھ بھرپور اخلاقی و سفارتی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں اور مظلوم کشمیری عوام کی آواز بنیں۔ تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے گئے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ ٹیبلوز میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں اور حب الوطنی کے فلگ شگاف نعرے بازی بھی کی گئی