سکھر۔نیو ریڈ اینڈ وائٹ اسنوکر کلب میں شاھین اسنوکر چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب شاندار انداز
سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں
سکھر۔نیو ریڈ اینڈ وائٹ اسنوکر کلب میں شاھین اسنوکر چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خاص میڈم شائستہ بلوچ چیئرپرسن اسٹیپ فاؤنڈیشن،ڈاکٹر سعید اعوان ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر،پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد ریاض کھوکھر نے شرکت کی۔جس کی میزبانی لالا عمران میرانی،عنایت اللہ میمن نے کی۔تقریب کے دوران چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں جس میں پہلی پوزیشن سید منظر شاہ دوسری پوزیشن محمد حسن میرانی کو ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میڈم شائستہ بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مثبت مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، برداشت اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے ریڈ اینڈ وائٹ اسنوکر چیمپئن شپ کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سول ڈیفنس نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور مستقبل میں اس طرح کے مقابلوں کے تسلسل پر زور دیا۔