October 28, 2026

اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور آفس میں کسان کارڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے

IMG-20240916-WA0301

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور آفس میں کسان کارڈز کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت شعبہ زراعت میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب بھر میں 139 کسان کارڈ کلیکشن سنٹرز بنائے گئے ہیں، اب تک ساڑے 9 لاکھ لوگ کسان کارڈ کیلئے اپلائی کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ساڑے 4 لاکھ کارڈ منظور ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کسانوں میں کارڈز کی تقسیم کر دی گئی ہے، اس موقع پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ڈائریکٹر جنرل زراعت ایگریکلچر انفارمیشن نوید عظمت، ڈی پی او راشد ہدایت، ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف محکمہ زراعت کی بہتری کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہیں، حکومت پنجاب گرین ٹریکٹر اور انٹر ن شپ سکیم بھی جلد متعارف کروائے گی، صوبائی وزیر نے کسان کارڈ تقسیم سنٹر پر عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے بنائے گئے کارڈ تقسیم سینٹرز پر کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں، کسان کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیزی سے جاری رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ کسانوں کو مستفید کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کسانوں میں کسان کارڈز بھی تقسیم کیے۔