بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)12 ربیع الاول کے حوالے سے بہاولنگر پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)12 ربیع الاول کے حوالے سے بہاولنگر پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگرمیں12ربیع الاول کے کل 33 جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے 1400 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق 12 ربیع الاول کے دوران امن و امان کی فضا کو برقراررکھنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس ضمن میں خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ، بہاولنگر پولیس علماء کرام، تمام مسالک اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے 12ربیع الاول کے موقع پر امن کے انعقاد کو یقینی بنائے گی، کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی پی او بہاولنگر نے انجمن تاجران و نمائندگان امن کمیٹی کے وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ڈی پی او نے علماء کرام اور معززین علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں امن کی فضاء کوبرقرار رکھنے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ترجمان پولیس بہاولنگر