October 28, 2026

اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ سرور کونین محمد ﷺ کی ولادت امت مسلمہ کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے جشن عید میلاد النبیﷺ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم آپ کی

IMG-20240916-WA0302

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ سرور کونین محمد ﷺ کی ولادت امت مسلمہ کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے جشن عید میلاد النبیﷺ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم آپ کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہمارا مقدر بنیں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی ربط و روابط کو فروغ دیتے ہوئے مثالی اقدامات کریں تاکہ عیدین، محرم الحرام کی طرح جشن عید میلادالنبیﷺ پر امن عامہ کے قیام سے خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر انفارمیشن نوید عظمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورٹھ مبشر، و، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے تمام روٹس کی صفائی، پیچ ورک، بجلی کی تاروں کا مکمل بندوست کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر میڈیکل اور ریسکیو کیمپس لگائے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار جلوسوں میں عوام کے لیے ٹھنڈے، میٹھے پانی کی سبیلیں اور لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اپنے سے متعلقہ فرائض کی انجام دہی کے لیے اقدامات اٹھائیں، صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں، جلوسوں میں لنگر، نیاز کے پیکٹ پھینکنے سے رزق کی بے حرمتی ہوتی ہے اور جلوس میں بدنظمی کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے، لہذا اس فعل سے اجتناب کیا جائے اور جلوس انتظامیہ لوگوں کو اس بارے میں بتائے، ایس ای واپڈا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ٹرانسفارمر کا اضافی بیک اپ رکھیں، پولیس کے جوان جامع تلاشی کے بعد لوگوں کو 12 ربیع الاول کے جلوسوں میں شرکت کی اجازت دیں اور بھرپور انداز میں سیکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیں، بعد ازاں صوبائی وزیر نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔