اسلام آباد (مسٹر زاہد حسین انجم سے ) پروگریسیو ڈیمو کریٹس کے چیئرمین شیخ سلیم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران معزز ووٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19ستمبر کو چیمبر میں ہونے والا الیکشن دراصل اہلیت و قابلیت کے چناؤ کا دن ہے ہم۔اس الیکشن میں اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر حصہ لے رہے ہیں میرٹ
اسلام آباد (مسٹر زاہد حسین انجم سے ) پروگریسیو ڈیمو کریٹس کے چیئرمین شیخ سلیم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران معزز ووٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19ستمبر کو چیمبر میں ہونے والا الیکشن دراصل اہلیت و قابلیت کے چناؤ کا دن ہے ہم۔اس الیکشن میں اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر حصہ لے رہے ہیں میرٹ پر آنے والے امیدواران کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اقربا پروری موروثیت اور ذاتی پسند وناپسند کی پالیسی کو یکسر رد کر دیا گیا ہے کیونکہ اسلام آباد چیمبر کے معزز ممبران کے ساتھ اب تک ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنا از بس ضروری ہے تمام ممبرزکو اب تک نظر انداز کیا جانا ادارے کی تباہی کا باعث بنا ہے اور مزید تباہی ناقابل برداشت ہے لہذا 19ستمبر کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے نکلیں تاکہ چیمبر کو ایک کلب کی حیثیت سے نکال کر ممبرز کے کاروباری مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے