ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبہ کے ٹھیکے داروں نے بھی اپنے یونین کا اغاز کر دیا ہے جس کے سرپرست اعلی معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت نواب ظفر علی ناگرا ہیں ان ہی کی سربراہی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہارون آباد سے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبہ کے ٹھیکے داروں نے بھی اپنے یونین کا اغاز کر دیا ہے جس کے سرپرست اعلی معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت نواب ظفر علی ناگرا ہیں ان ہی کی سربراہی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے ٹھیکے داروں نے شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض مقامی صحافی ڈاکٹر ذوالفقار قریشی نے ادا کیے پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا صدر ٹھیکیدار محمد اسلم راجڑ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ٹھیکیدار لکھائی پڑھائی کے بغیر کام کا ٹھیکہ نہیں لے گا اس کے بعد بھی اگر کوئی الجھن پیش اتی ہے تو وہ معاملہ اپنی یونین میں لے کر ائے اسی طرح استاد ملک ندیم ٹھیکدار جو یونین کے نائب صدر ہیں انھوں نے بھی خیالات کا اظہار کیا کہ سب ٹھیکے داران کا ریٹ ایک ہی ہونا چاہیے اگر ریٹ ہمارا ایک ہوا تو مشکلات نہیں ائیں گی نائب صدر بابا عبدالغنی جنرل سیکرٹری اختر حسین۔محمود سمیت دیگر دوست احباب مستری مزدور ٹھیکدار بھی موجود تھے باقی باڈی کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا پروگرام کے اختتام پر د عا کی گئی اس کے بعد شرکاء کے کھانے انتظام بھی کیا گیا