سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نئی تقرری، زبیر احمد مہر ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نئی تقرری، زبیر احمد مہر ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر
چائلڈ پروٹیکشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کی توقع
سکھر(بیورورپورٹ)سندھ حکومت کی طرف سے سکھر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں انتظامی سطح پر اہم تقرری کی گئی ہے، جس کے تحت نوجوان افسر زبیر احمد مہر کو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سکھر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ آغا سہیل احمد کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے بعد زبیر احمد مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ نے سکھر میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مصطفیٰ علی جاگیرانی اور ان کی اہلیہ حنا جاگیرانی کو مبینہ کرپشن الزامات کے تحت معطل کر دیا تھا۔ دونوں افسران کے خلاف ڈپارٹمنٹ میں تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔نئی تقرری کا مقصد سکھر میں سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ میں شفافیت، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی انتظامیہ کی تعیناتی سے محکمے میں اصلاحات آئیں گی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔