October 16, 2026

سکھر سید نصیر حسین بیورو چیف دعا ان لاین نیوز انجمن اتحاد عباسیہ کے وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

IMG-20260130-WA0281

سکھر سید نصیر حسین بیورو چیف دعا ان لاین نیوز
انجمن اتحاد عباسیہ کے وفد کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات
سکھر کے ٹھیکیداروں اور عباسی برادری کے مسائل سے آگاہی، 8 فروری 2026 کو سکھر آنے کی یقین دہانی

سکھر(بیورورپورٹ)انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر عاشق علی عباسی نے ایک وفد کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ سے ملاقات کی، جس میں سکھر کے ٹھیکیداروں کو درپیش مختلف مسائل کی جانب ان کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ملاقات کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ وہ 8 فروری 2026 کو سکھر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ عباسی برادری اور ٹھیکیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل براہِ راست سنیں گے۔وفد میں انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ کے کوآرڈینیٹر سیکریٹری دیدار علی عباسی، انجمن اتحاد عباسیہ سکھر ڈویژن کے نائب صدر قربان علی میمن اور تعلقہ روہڑی کے صدر عبدالوہاب عباسی بھی شامل تھے۔اس موقع پر عاشق علی عباسی نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو سندھ میں آباد عباسی کلہوڑا برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے شکایت کی کہ عباسی برادری کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ عباسی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔سید اویس شاہ نے کہا کہ آپ میرے حلقہ انتخاب سکھر کے ووٹرز ہیں اور عباسی برادری میرا مضبوط سہارا ہے، ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔