October 16, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی

IMG-20260130-WA0273

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے لوکل گورنمنٹ محکمے کے افسران، ٹاؤن کمیٹی جام صاحب کے عملے اور یونین کونسل سیکریٹریز کو محتسبِ اعلیٰ کے ادارے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا آگاہی سیشن میں لوکل گورنمنٹ کے مختلف افسران، ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی جام صاحب محمد صالح زرداری اور یونین کونسل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ خان محمد زرداری نے شرکاء کو محتسبِ اعلیٰ سندھ کے ادارے کے قیام، اس کی ذمہ داریوں، اختیارات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ سرکاری محکموں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے افسران عوام سے براہِ راست رابطے میں ہوتے ہیں، اس لیے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ محتسبِ اعلیٰ کے ادارے سے متعلق مکمل معلومات رکھیں تاکہ عوام کو درست رہنمائی فراہم کی جا سکے۔آگاہی سیشن کے دوران شکایت درج کرانے کے طریقہ کار اور شکایات کے حل سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکاء نے سیشن کو نہایت معلوماتی قرار دیتے ہوئے اس قسم کے آگاہی پروگراموں کے تسلسل پر زور دیا۔