سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )حکومتِ سندھ کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )حکومتِ سندھ کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں میں فائیر سیفٹی ایس او پیز پر عمل درآمد اور اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات کی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سکھر میں سب سے پہلے پرائیویٹ ادارہ وائے ٹو اسکول نے مثالی قدم اٹھاتے ہوئے سول ڈیفنس سکھر کے تعاون سے فائیر سیفٹی کی عملی تربیت کا اہتمام کیا۔سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن اور چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان تربیتی سیشن کے دوران ٹیچرز اور طلباء کے ساتھ فائیر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ہمارے بچوں کا دوسرا گھر ہوتے ہیں، جہاں ان کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ فائیر سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل، آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی اور طلبہ و اساتذہ کی باقاعدہ تربیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔ احتیاط اور آگاہی ہی محفوظ تعلیمی ماحول کی ضمانت دیتا ہے۔وائے ٹو اسکول کا یہ اقدام دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی ایک مثبت مثال ہے کہ وہ فائیر سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں.اخر میں ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی نے عملی تربیت میں حصہ لینے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر وائے ٹو کے اسکول ایڈمنسٹریٹر ملک ریاض حامد،پرنسپل میڈم بشرہ،سول ڈیفنس سکھر پوسٹ وارڈن شیخ عدنان،رانا طاہر،لالا عمران میرانی،علی رضا قریشی و دیگر موجود تھے۔