قصورچیک کیش کرواکر واپس جانے والی خاتون سے رکشہ میں بیٹھ کر دو نامعلوم افراد 50 ہزار روپے نقدی سمیت پرس چھین کر فرار۔ تفصیل کے مطابق حویلی
قصورچیک کیش کرواکر واپس جانے والی خاتون سے رکشہ میں بیٹھ کر دو نامعلوم افراد 50 ہزار روپے نقدی سمیت پرس چھین کر فرار۔ تفصیل کے مطابق حویلی پھاڑیانوالی قصور کی رہائشی خاتون رخسانہ بی بی دختر محمد سلیم نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ وہ HBLمین برانچ بلہے شاہ قصور سے 50ہزار روپے کا چیک کیش کروا کر لنڈا بازار سے رکشہ پر بیٹھ گئی تو رکشہ میں 2 نامعلوم ملزمان آ کر بیٹھ گئے جنہوں نے رکشہ ڈرائیور ہوٹل کی سائیڈ سے لے جانے کا کہا اور گورنمنٹ سکول کے پاس لے جا کر میرے ہاتھ سے پرس جس میں نقدی 50ہزار روپے تھے چھین کر مجھے رکشہ سے نیچے گرا کر فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔