لاہور بھاٹی گیٹ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں بیٹی کی لاشیں ان کے ابائی گاؤں موضع اللہ یار جوتہ پہنچا دی گئی۔
۔لاہور بھاٹی گیٹ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ماں بیٹی کی لاشیں ان کے ابائی گاؤں موضع اللہ یار جوتہ پہنچا دی گئی۔
سعدیہ اور ردا فاطمہ کی میتیں گاؤں اللہ یار جوتہ شورکوٹ میں آبائی گھر پہنچ گئیں
ماں بیٹی کی نماز جنازہ 11 بجے ادا کر دیا گیا۔جنازے میں ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ محمد اکرم چوہدری ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ اسسٹنٹ کمشنر افیس افس کے نمائندگان سی او میونسپل کمیٹی شورکوٹ تحصیلدار رو محمد شکیل۔اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔میتوں کو ان کے ابائی قبرستان میں ہزاروں سو گواران کی موجودگی میں سپرد کر دیا گیا ورثا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایکشن لیا ہے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلوائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مزید ہم میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لاہور سے لے کر شورکوٹ تک لمحہ با لمحہ رپورٹنگ کیا اور ہمیں انصاف دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا میڈیا کے تمام چینلز کا اور رپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب اور ائی جی پنجاب کا دورہ بھی متوقع چیف سیکرٹری پنجاب اور ائی جی پنجاب سو گوار خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔