November 18, 2026

اللہ کی طرف سے غائبانہ مدد ، میری بیٹی کی جان بچا لی گئی اس پر سب کے لیے دعا گو ہوں ۔۔۔

FB_IMG_1795014764976

اللہ کی طرف سے غائبانہ مدد ، میری بیٹی کی جان بچا لی گئی اس پر سب کے لیے دعا گو ہوں ۔۔۔ اسٹریلیا سے نغمہ بیگم کا خصوصی پیغام ۔۔۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل اس وقت انتہائی افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی جب اداکارہ نغمہ بیگم کی بیٹی آسٹریلیا میں بے یارومددگار ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں تھیں اور اداکارہ یہاں لاہور میں زار وقطار رو کر لوگوں سے مدد کی اپیل کررہی تھیں کہ کسی طرح انہیں آسٹریلیا بیٹی کے پاس پہنچا دیں ۔ اس موقع پر فنکار برادری حرکت میں آئی سید نور نے خصوصی تعاون کیا انہیں ویزا لگوا کردیا دردانہ رحمٰن مدیحہ شاہ اور دیگر فنکاروں نے مدد کی اور نغمہ بیگم آسٹریلیا پہنچ گئیں ، اس وقت انکی اکلوتی بیٹی کی حالت بہت خراب تھی لیکن ماں کو سامنے دیکھ کر بیمار بیٹی کو حوصلہ ملا ۔ جسے معدے کی شدید تکلیف تھی اور ذرا سی چیز کھانے سے بھی قاصر تھی ۔ علاج جاری رہا ۔ نغمہ بیگم سارا دن بیٹی کے پاس گزارتی ہیں اور رات کو ایک کرائے کے فلیٹ پر جاکر سو جاتی ہیں کیونکہ وہ خود بھی بیمار ہیں اور ہسپتال میں مریض کے ساتھ رات کے وقت کسی کے رہنے کی اجازت بھی نہیں تھی ۔ ایک اور مسئلہ تب پیدا ہوا جب تین روز قبل نغمہ بیگم کے مختصر ویزہ کی مدت ختم ہونےکو آگئی اس پر انہوں نے ایک وکیل کی مدد سے وہاں عدالت میں کیس کیا کہ انکی بیٹی بیمار اور اکیلی ہے جسے انکے ساتھ کی سخت ضرورت ہے لہذا انکی ویزہ معیاد بڑھائی جائے ۔ بھلا ہو آسٹریلوی قانون اور نظام کا درخواست دیتے ہی نغمہ بیگم کو اس درخواست پر فیصلہ آنے تک یہاں قیام کی اجازت مل گئی ، مزید یہ کہ جلد انکے ویزے کی مدت مزید بڑھ جائیگی ۔۔۔ نغمہ بیگم نے بتایا کہ وہاں ہپستال میں کئی پاکستانیوں نے آکر انکی مدد کی ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا حتیٰ کہ انہیں رات کو قیام کے لیے اپنے گھر لے جانے کی بھی پیشکش کی ، جس پر وہ انکی تہہ دل سے مشکور ہیں ۔۔ نغمہ بیگم نے اپنی صاحبزادی کی تازہ ترین تصویر شیئر کرکے اچھی خبر یہ سنائی کی انکی بیٹی اب پہلے سے کافی بہتر ہے لیکن ابھی انہیں ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا کہ وہ منہ کے ذریعے کچھ نہیں کھا سکتی اور علاج جاری ہے ۔۔ نغمہ بیگم نے ایک بار پھر پاکستانیوں سے دعاوں کی اپیل کی ہے۔۔۔۔۔