واہ مولا تیرا انصاف : 9 سال 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی میت کے بغٖیر نماز جنازہ ادا۔۔۔ قصور کے علاقہ چھانگا مانگا میں دو روز قبل بے نقاب ہونے والے
واہ مولا تیرا انصاف : 9 سال 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی میت کے بغٖیر نماز جنازہ ادا۔۔۔ قصور کے علاقہ چھانگا مانگا میں دو روز قبل بے نقاب ہونے والے جرم کی داستان ۔۔۔ 9 سال سے چھپا قا۔تل حوالات میں پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔ آج سے ٹھیک 9 سال 3 ماہ قبل چھانگا مانگا کا ایک نوجوان اپنے رشتہ داروں کے پاس گیا تو کسی عداوت میں اسکے اپنے رشتہ داروں نے اسے کھانا کھلانے کے بعد چائے میں نشا آور چیز پلا دی جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ، بے ہوشی کے عالم میں ملزمان نے بدقسمت شخص 5 بچوں کے باپ کو گلا دبا کر ما۔را اور پھر لا۔ش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر ایک تھیلے میں ڈالے آخر میں اس تھیلے کو روہی نالے میں پھینک دیا گیا ۔۔۔۔ اس بدقسمت شخص کے بھائی اور والد نے دو روز بعد تلاش شروع کی پولیس کو اطلاع دی اور مق۔تول کے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے یہ پتہ چلا لیا گیا کہ اسکا فون آخری بار انہی رشتہ داروں کے گھر آن تھا اسکے بعد اس کا کچھ پتہ نہ تھا ، پولیس نے پوچھ گچھ کی ، مگر ملزمان نے ایسی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا کہ یہ جرم وقتی طور پر چھپ گیا ، الٹا ان رشتہ داروں نے مشہور کیا کہ کسی لڑکی کا چکر ہو گا اور وہ اسے لے کر کہیں دور چلی گئی ہے لہذا اسکا راستہ دیکھنا بند کردو ۔۔۔۔ مق۔تول کا بھائی اسکے بعد تھانے کچہری کے چکر لگاتا رہا ، پولیس والوں کو منتیں کرتا رہا کئی وکیلوں سے بھی مشورہ کیا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ، پولیس کی ناقص تفتیش اور نالائقی کا اس سے بڑا مظاہرہ شاید ہی کوئی اور ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ بہر حال اسی طرح 9 سال 3 ماہ گزر گئے آج سے چند روز قبل ایک نئے پولیس افسر نے لاپتہ شخص کے بھائی کی بات توجہ سے سنی اور اسے جس پر شک تھا اس کو شامل تفتیش کیا گیا اور روایتی حربے آزمائے گئے تو ملزم نے اپنے جرم کا نہ صرف اعتراف کر لیا بلکہ مندرجہ بالا تفصیل اور اپنے شریک ملزمان کے نام بھی بتا دیے ، اس وقت مرکزی ملزم پولیس کی حراست میں ہے جب کہ شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ریڈ جاری ہیں ۔۔۔۔۔