October 15, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی سی آفس خوشاب میں پی ایس ای آر کے تحت محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام / اینومریٹرز کےلیے

IMG-20260125-WA0148

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی سی آفس خوشاب میں پی ایس ای آر کے تحت محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام / اینومریٹرز کےلیے اعزازیہ کے چیکس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئ۔ دوران تقریب ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اعزازیہ کے یہ چیکس چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب محمد عیسی ا لالی اور فوکل پرسن/ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک کے حوالےکئے۔ ڈسٹرکٹ مینیجر پی ایس ای آر خوشاب کاشف رندھاوا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب محمد یاسین ساجد بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اساتذہ اینیومیٹرز کی محنت، دیانت داری اور ذمہ دارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ای آر جیسے اہم قومی منصوبے کی کامیابی میں محکمہ تعلیم کا کردار نہایت اہم ہے۔
ضلعی انتظامیہ خوشاب عوامی مفاد کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لیے محکمہ تعلیم، اساتذہ اور فیلڈ ٹیمز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔