October 14, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)سافکو بھریا روڈ کی مبینہ نااہلی،درجنوں بارش متاثرین امداد سے محروم،مالکانہ حقوق کے حامل متاثرین کے کیس بھی التواء کا

IMG-20260125-WA0147

نوابشاہ(بیورورپورٹ)سافکو بھریا روڈ کی مبینہ نااہلی،درجنوں بارش متاثرین امداد سے محروم،مالکانہ حقوق کے حامل متاثرین کے کیس بھی التواء کا شکار،تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود سافکو بھریا روڈ تحصیل آفس کی جانب سے درجنوں سیلاب اور بارش متاثرین کے کیس زمین اور مکان کے مالکانہ حقوق نہ ہونے کا بہانہ بناکر روک دیئے گئے ہیں،جسکے سبب یہ متاثرین امدادی رقم سے محروم ہیں اور اپنے گھر کی تعمیر کرنے سے قاصر ہیں،بتایا جاتا ہے کہ سافکو بھریا کی جانب سے متاثرین کے سروے کے دوران مبینہ نااہلی کا مظاہرہ کیا گیا،اور جن متاثرین کے پاس مکان اور زمین کے دستاویزات تھے،ان کے کیس بھی لینڈ اشو میں درج کردیئے گئے،جسکی وجہ سے متاثرین سخت پریشان ہیں،بتایا جاتا ہے کہ SPHFکے اس پروگرام کو سافکو کے بعض بدعنوان افسران بدنام کررہے ہیں،اور متاثرین کو بلاجواز پریشان کیا جارہا ہے،جسکے سبب سندہ حکومت کے اس منصوبہ سے متاثرین مکمل طور پر مستفید نہیں ہورہے ہیں