October 28, 2026

انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کیوجہ سے میلسی میں نشے کی تباہ کاریاں جاری۔ رواں ماہ میں دو نوجوان چل بسے۔ *30 سالہ علی نامی نوجوان نشہ اور انجکشن لگانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا.*

IMG-20240915-WA0045

انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کیوجہ سے میلسی میں نشے کی تباہ کاریاں جاری۔
رواں ماہ میں دو نوجوان چل بسے۔
*30 سالہ علی نامی نوجوان نشہ اور انجکشن لگانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا.*

میلسی (محمدمختارسولگی)تفصیل کیمطابق
انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کیوجہ سے میلسی میں نشے کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
نشے کی لت نے کئی ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے ہیں۔ گزشتہ روز میلسی کے علاقے محلہ گئوشالہ کا رہائشی علی نامی نوجوان نشہ اور انجیکشن لگانے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا, ریسکیو ٹیم 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا ۔ اس دردناک واقعہ کے بعد پولیس کے انسداد منشیات کے ان بڑے بڑے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ، جن میں پولیس افسران میلسی کو منشیات سے پاک علاقہ بنانیکے اعلانات کرتے ہیں اور عوام کو دکھانے کیلئے کبھی کبھار ایک ادھ منشیات فروش کی گرفتاری بھی شو کردیتے ہیں۔
اس حادثے کے بعد یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ میلسی میں منشیات فروشوں کا راج بدستور قائم ہے , موت کے سوداگر نوجوان نسل کی رگوں میں مسلسل زہر گھول رہے ہیں. معلوم ہواہے کہ مبینہ طور پہ پولیس کی سرپرستی میں ہی میلسی کے مختلف علاقوں ہری پورہ,عقب کچا کوٹ, کالونی چوک، پنجی والا امام شاہ بخاری لال جہانیہ چوک نزد مائی والی مسجد ,ملتان روڈ پر منشیات کی فروخت کھلے عام جاری ہے.
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او وہاڑی ڈی ایس پی میلسی سے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔