خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل میں تحصیل لیول پر سرکاری سکولوں کے درمیان قراءت ،نعت خوانی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول نورپور تھل میں تحصیل لیول پر سرکاری سکولوں کے درمیان قراءت ،نعت خوانی اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں انچارج ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپور تھل حافظ عبدالطیف اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر شیخ عبداللطیف نے خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ اس ایونٹ کی صدارت ہیڈ ماسٹر حافظ شیخ محمد عبدالرؤف نے کی ۔ نقابت کے فرائض معروف ماسٹر ٹرینر ملک مولا بخش اعوان نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ ججمنٹ کمیٹی ٹیچرز احمد حیات اور مدثر رضا پر مشتمل تھی ۔ طلباء نے ان مقابلہ جات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا ۔ ججمنٹ کمیٹی نےگورنمنٹ ہائی سکولز نورپور تھل ، بلند تھل ،جمالی بلوچاں، فاروق اباد نورپور ٹھل ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولز نکڑو شہید، سدھا تھل اورڈھمک تھل کے ہونہار طلباء کو پوزیشن ہولڈرز قرار دیا ۔ دوران تقریب ٹیچرز سجاد رضا اور مدثر رضا نے سرور کائنات، فخر موجودات ،سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، آحمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نامورماہر تعلیم پروفیسر شیخ عبداللطیف نے اظہار خیال کرتے ہوءے شاندار الفاظ میں طلباء کی شاندار پرفارمنس کو سراہا اور ان کے اساتذہ کرام کی محنت کی خوب ستائش کی ۔ اس پروقار ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا شیخ حافظ محمد عبدالروف کی زیر نگرانی پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنما میثم تیمار کی طرف سے خصوصی انتظام و انصرام کیا گیا تھا ۔