October 28, 2026

*چیچہ وطنی* *تھانہ سٹی کا علاقہ محلہ اسلام پورہ میں دو کڑوڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی* کامران صراف الصبح گھر سے فیصل آباد جانے کیلئے نکلا تو چار نامعلوم ڈاکو جو کہ کامران صراف کی گاڑی کے پیچھے چھپے بیٹھے تھے، انہوں نے اسلحہ کے زور پر دبوچ لیا۔

20240910_173008

*چیچہ وطنی* *تھانہ سٹی کا علاقہ محلہ اسلام پورہ میں دو کڑوڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی*
کامران صراف الصبح گھر سے فیصل آباد جانے کیلئے نکلا تو چار نامعلوم ڈاکو جو کہ کامران صراف کی گاڑی کے پیچھے چھپے بیٹھے تھے، انہوں نے اسلحہ کے زور پر دبوچ لیا۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تیز دھار آلے سے کامران کو شدید زخمی کردیا۔ ڈاکو دو کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
کامران کو زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ سٹی کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری اور تاجر برادری میں خوف کی فضا قائم ہے۔
مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ ساجد محمود۔ جنزل سیکرٹری آصف سعید چوہدری سیکرٹری نشر واشاعت عثمان محمود چیمہ۔ سرپرست صرافہ ایسوسی ایشن حافظ محمد بلال۔ راشد سعید بھلر اتحاد صرافہ ایسوسی ایشن پنجاب۔ صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا فیصل مون نے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال۔ ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ نان سٹاپ وارداتوں کی روک تھام کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں۔ بازاروں میں پولیس کی گشت نہ ہونے کے برابر ہے۔ تاجر برادری غیر محفوظ تصور کر رہی ہے۔