ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے کی اپنے والد محترم مرحوم حاجی یاسین کے دیرینہ دوست ساتھی پہلوان ملک ثناء اللہ یاسین کھلونے والے سے انکے گھر ملاقات ہوئی اس موقع پر چیئرمین پھٹہ گروپ فوجی چوک چوہدری فیاض ہدایت علی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے کی اپنے والد محترم مرحوم حاجی یاسین کے دیرینہ دوست ساتھی پہلوان ملک ثناء اللہ یاسین کھلونے والے سے انکے گھر ملاقات ہوئی اس موقع پر چیئرمین پھٹہ گروپ فوجی چوک چوہدری فیاض ہدایت علی زاہد حسین انجم ملک طیب ٹیڈی زاہد غوری عابد عینک محل والے ندیم ظفر۔سمیت دیگر دوست احباب بھی تھے ملک ثناء اللہ نے چوہدری کاشف ثناء سے دیر تک انکے والد مرحوم حاجی یاسین کے متعلق گفتگو کی ملک ثناء اللہ نے کہا آپ کے والد محترم وائیٹل گروپ کے تعاون سے کوشتی دنگل کروایا کرتے تھے جس میں چائے اور صابن کے کوپن پر انعامی سکیم دی جاتی تھی چوہدری کاشف ثناء نے کہا اپنے والد کے دوستوں سے مل کر بے حد خوشی ہوتی ہے انکے ویثرن کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور دنگل کوشتی جلد ہی کروائیں گے مرحوم ملک رمضان پہلوان اور معروف پہلوان استاد چھماں پہلوان کو بھی اس موقع پر یاد کیا گیا۔