خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نور پور تھل کے دفتر میں کسان کارڈزکی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک محمد نواز چدھڑ نے کی جبکہ زراعت آفیسر رانا محمد رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلی ا پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نور پور تھل کے دفتر میں کسان کارڈزکی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک محمد نواز چدھڑ نے کی جبکہ زراعت آفیسر رانا محمد رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب میں ملک گل اصغر خان بگھور ایم این اے (این اے 88) کے کوآرڈینیٹر ملک محمد عارف بگھور نے خصوصی طورر شرکت کی اور انہوں نے ڈسٹری بیوشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ تقریب میں کسانوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوءے
ملک محمد نواز چدھڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں کو کسان کارڈز کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدام کے حوالے سے آگاہ کیا۔
رانا محمد رضوان زراعت آفیسر نے زرعی قرضوں اور سبسڈی کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔
ایم این اے کے نمائندے نے تحصیل نور پور تھل میں محکمہ ءزراعت توسیع کی کاوشوں کوسراہتے ہوءے
کسانوں سے وعدہ کیا کہ وہ ایم این اے ملک گل اصغر خان بگھور کے ذریعے ان کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔ دوران تقریب
انہوں نے کسانوں میں کسان کارڈز بھی تقسیم کئے۔