October 28, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور مصنفہ، شاعرہ، ادیبہ اور قانون دان سعدیہ ہماء شیخ کو گورنر پنجاب کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی۔ ضلع خوشاب کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء

IMG-20240915-WA0038

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور مصنفہ، شاعرہ، ادیبہ اور قانون دان سعدیہ ہماء شیخ کو گورنر پنجاب کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی۔ ضلع خوشاب کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کی بہترین ادبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں ایک تقریب کے دوران بدست گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ عطا کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا شمار ممتاز قانون دانوں میں ہوتا ہے ۔ بطور شاعرہ ،مصنفہ اور ادیبہ آپ کی خدمات مثالی ہیں ۔ آپ عوامی، سماجی، ادبی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔ خوشاب کے ادبی اور صحافتی حلقوں نے صوبائی سطح پر ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی کو سرگودھا ڈویژن کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔