October 28, 2026

بہاولنگر سے بیوروچیف کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے جامع مسجد بلدیہ رفیق شاہ چوک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب

20240910_173008

بہاولنگر سے بیوروچیف کی رپورٹ کے مطابق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے جامع مسجد بلدیہ رفیق شاہ چوک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان احمد ،ایس پی انویسٹیگیشن سید جمشید شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد واصف متعلقہ محکموں کے افسران اورسائلین موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایت کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل اوپن ڈور پالیسی کے تحت حل کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔