October 28, 2026

ہارون آباد /پینے کا صاف پانی ہارون آباد میں پینے کے صاف پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرنے لگا، زیر زمین کڑوا پانی اور شہر کو پانی دینے والی واٹر سپلائی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے سیوریج ملا پانی گھروں میں آنے کی شکایات عام ہیں۔

20240910_173008

ہارون آباد /پینے کا صاف پانی

ہارون آباد میں پینے کے صاف پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرنے لگا، زیر زمین کڑوا پانی اور شہر کو پانی دینے والی واٹر سپلائی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے سیوریج ملا پانی گھروں میں آنے کی شکایات عام ہیں۔
ہارون آباد شہر میں زیر زمین پانی عرصہ دراز سے تبدیل ہو کر کہیں کڑوا اور کہیں کھارا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں اور گندے اور کڑوے پانی کے استعمال سے شہری پیٹ اور جلد کی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں شہر کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے شہر میں صاف اور میٹھے پانی کے لیے موجود واٹر سپلائی بھی شہر کی ضروریات پورا کرنے میں ناکام ہے۔سیوریج سسٹم بھی پرانا ہو چکا ہے اکثر علاقوں میں واٹر سپلائی کے پانی کے ساتھ سیوریج کا پانی مکس ہو کر گھروں تک پہنچ رہا ہے جو استعمال کے قابل نہیں رہتا دوسری طرف پانی بلز بھی آئے روز بڑھا دیئے جاتے ہیں۔شہریوں کو صاف اور میٹھے پانی جیسی بنیادی سہولت جو کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک حکومت وقت کو ہنگامی بنیادوں پر ہارون آباد کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ ناقابل استعمال پانی کے استعمال سے صحت کے سنگین مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔