October 28, 2026

وزیراعظم شہبازشریف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، کیپٹن عاصم ملک،

IMG-20240902-WA0135(1)

وزیراعظم شہبازشریف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوجاتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے بہت سارے معاشی مسائل اوورسیز پاکستانیوں کے زر مبادلہ سے حل ہوجائیں گے کیونکہ مڈل ایسٹ سمیت دنیا بھر میں کئی اوورسیز پاکستانیوں کو ویزہ اور پاسپورٹ سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے نہ وہ وہاں پر کھل کر کام کرسکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طریقے سے پاکستان سرمایہ بھیج سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت پاکستان اگر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سنجیدہ لے اور ان کے حل کے لیے ٹھوس اور ہنگامی اقدامات کرے تو مجھے یقین ہے کہ بہت سے اوورسیز پاکستانی جو چھوٹے موٹے کام کر رہے ہیں وہ قانونی طور پر بیرون ملک بہت اچھا کام کرکے پاکستان سرمایہ بھیج سکتے ہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ میں حکومت پاکستان خصوصا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ دیگر کئی مسائل کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بھی دیکھیں اور ان کے حل کے لیے ہنگامی اور ٹھوس اقدامات کریں تاکہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف بیرون ملک اطمینان کے ساتھ کام کرسکیں بلکہ پاکستان زیادہ سے زیادہ سرمایہ بھی بھیج سکیں