October 28, 2026

تناؤ کے اس ماحول میں بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری کے باوجود عقل و فراست سے مسئلہ حل کرنے اور عقل کے ناخن لیتے ہوئے تصادم کی فضا ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا۔ ہم نے سیاست کو گالی

20240910_173008

تناؤ کے اس ماحول میں بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری کے باوجود عقل و فراست سے مسئلہ حل کرنے اور عقل کے ناخن لیتے ہوئے تصادم کی فضا ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’عوام نے اپنے نمائندوں کو منتخب کیا۔ ہم نے سیاست کو گالی بنا دیا ہے۔ ہم باہر جو سیاست کریں وہ ہمارا مسئلہ ہے لیکن ایوان کے اندر ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا۔ سیاست اپنی جگہ لیکن ہمیں ورکنگ ریلیشن شپ قائم رکھنا ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں۔ حکومت کا کام آگ بجھنا ہے، مزید آگ لگانا نہیں۔ اپوزیشن کا بھی یہ کام نہیں کہ ہر وقت گالی دے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو دیکھنا ہو گا، انہیں نبھانا ہو گا۔ اگر حکومت یہ سوچے گی کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہے تو یہ ایک دن کی خوشی ہوگی۔ اگلے دن آپ بھی اسی جیل میں ہوں گے۔ اگر ہم آپس کی لڑائی میں لگے رہے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا