سردی کا آغاز تو نہ ہو سکا لیکن مچھلی فروشوں کی چاندی ہو گئی غیر معیاری مچھلی کی فروخت جاری نہ صفائی ستھرائی نہ ہی فوڈ اتھارٹی جھنگ کی چیکنگ عوام جائے تو کہاں جائے
سردی کا آغاز تو نہ ہو سکا لیکن مچھلی فروشوں کی چاندی ہو گئی غیر معیاری مچھلی کی فروخت جاری نہ صفائی ستھرائی نہ ہی فوڈ اتھارٹی جھنگ کی چیکنگ عوام جائے تو کہاں جائے
جھنگ (محمد ناصر ) غیر معیاری مچھلی کی فروخت میں اضافہ سے شہری بیمار ہونے لگے ذرائع کے مطابق سردی کے موسم میں دیگر اشیائے خورونوش کی طرح مچھلی کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے تاہم ریٹ کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے فارم کی مچھلی کو دریا کی مچھلی کے ریٹ پر سرعام فروخت کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باسی اور غیر معیاری مچھلی بھی سرعام بازار میں فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے فوڈ اتھارٹی جھنگ آنکھیں بند کرکے ڈیوٹی کر رہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے