October 28, 2026

جھنگ میں غیر معیاری برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر فوڈ اتھارٹی جھنگ خاموش تماشائی بن گئی

20240910_173008

جھنگ میں غیر معیاری برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر فوڈ اتھارٹی جھنگ خاموش تماشائی بن گئی

جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں میں غیر معیاری برگر اور شوارما کی خرید و فروخت عروج پر فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے جھنگ میں غیر معیاری تیل سے تیار مچھلی اور برگر شوارما کھانے سے شہری گلہ پیٹ کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہر دوکاندار نے اپنے اپنے ریٹ آویزاں کئے ہوئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نہ تو ریٹ کو چیک کرتی ہے اور نہ ہی اس کی کوالٹی معیار کو چیک کرتی ہے جبکہ ہوٹلوں ٹی اسٹالوں پر ٹوٹے برتنوں اور مضر صحت کھانوں کی فروخت کر کے دوکاندار شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی نے منتھلیوں کے عوض ایسے مضر صحت کھانے فروخت کرنیوالے ہوٹل مالکان کو بیماریاں بانٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سے قبل ملاوٹ مافیا مضر صحت کھانوں اور مضر صحت اشیاء کی چیکنگ محکمہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ تھا تو شکایت پر فوری کاروائی کے ساتھ ایکشن لیا جاتا تھا مگر جب سے محکمہ فوڈ کے سپرد کیا گیا ہے تو ہر طرف ملاوٹ مافیا کا راج ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی جی فوڈ اتھارٹی کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے