October 28, 2026

چائنہ نمک انسانی جان کے لئے خطرہ اور جان لیوا ہے رپورٹ

20240910_173008

چائنہ نمک انسانی جان کے لئے خطرہ اور جان لیوا ہے رپورٹ

جھنگ میں چائنہ نمک کی خرید و فروخت جاری دوکانداوں نے گوداموں میں چائنہ نمک کا سٹاک جمع کر رکھا ہے ذرائع

جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں پابندی کے باوجود چائنہ نمک کی خرید و فروخت جاری ہے ذرائع کے مطابق اس وقت جھنگ میں ہزاروں من چائنہ نمک مختلف علاقوں میں ذخیرہ کیا گیا ہے جبکہ تمام بازاروں اور دکانوں میں اس کی فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں جس کی وجہ سے ہوٹلز اور شادی ہالز میں چائنہ نمک استعمال کرنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے مضر صحت ہونے کی وجہ سے ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی چائنہ نمک پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس دوران بازاروں میں سینکڑوں من نمک ضبط کر لیا گیا تھا لیکن یہ سلسلہ نہ صرف دوبارہ شروع ہوا ہے بلکہ جھنگ میں اس کے استعمال اور خرید و فروخت میں پہلے سے کئی گنا کا اضافہ ہوا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہر کے ہوٹلز اور شادی ہالز میں ڈش کا ذائقہ بنانے کیلئے چائنہ نمک کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے لیکن فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ جھنگ کے مختلف علاقوں میں تاجروں نے گوداموں میں کافی بڑا اسٹاک جمع کر رکھا ہے جو رات کے وقت مقامی بازاروں کے دوکانداروں کو چائنہ نمک کی غیر قانونی سپلائی دیتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا کہ چائنہ نمک جو ایک جان لیوا بھی ہے اسکی خرید و فروخت میں ملوث تمام دوکانداوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور شہر کی تمام کریانہ سٹور اور انکے گوداموں کا سرچ آپریشن کروایا جائے تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں