سلطان راہی اور ایک ریڑھی بان کا سچا واقعہ۔۔۔شہزاد خان جدون کہتے ہیں کہ میں نے راولپنڈی کے جناح سٹی صدر روڈ پر واقع تاج محل سینما میں کچھ عرصہ کام کیا تھا ،اس کے پاس پاس فیض آباد بس ،ویگن اسٹینڈ والی سڑک کے دونوں اطراف ٹھیلے والے،ریڑھی بان اور خوانچہ فروشوں کی قطاریں ہوا کرتی تھیں ،میں نے دیکھا سلطان راہی مرحوم ایک بزرگ کیلا فروش کی ریڑھی کے پاس کھڑے ہیں اور ان سے کیلوں کا ریٹ پوچھ رہے ہیں ،راہی صاحب ان سے کہہ رہے تھے پوری ریڑھی پر رکھے کیلوں کی قیمت بتاؤ،اچانک ریڑھی بان نے انکی طرف غور سے دیکھاتو پہچان لیا، کہا آپ سلطان راہی ہو ناں، راہی صاحب نے اثبات میں سر ہلایا تو بابا جی نے کہا لے جائیں کیلے ! میں آپ سے ایک پیسہ بھی نہ لونگا اس پر سلطان راہی صاحب نے کہا نہیں بابا جی دراصل یہ کیلے میں نے ایک فلاحی ادارے میں ضرورت مند بچوں کو دینے ہیں وہ یہیں قریب ہی ہے آپ یہ کیلے وہاں پہنچا دیں،اس پر باباجی نے بولا راہی صاحب یہ سارے کیلے محض 1900سو کے ہیں یہ ان بچوں کو میری طرف سے تحفہ سہی،راہی صاحب نے جیب سے لفافہ نکالا اور بابا جی کی جیب میں ڈال دیا کہا آپ نے اُن بچوں کو تحفہ دیا اور یہ لفافہ میری طرف سے آپکے بچوں کے لیے تحفہ ہے ،قبول فرمائیں!اور ہاں یہ کیلے ابھی وہاں پہنچا دیں ،
اللہ راہی صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں ،آمین
میں مجبور، مسکین، چھوٹا تھانیدار
مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی سکھر میں احتجاجی ریلی، حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید
شوہر اور دیور پر تشدد اور قتل کی کوشش کا الزام، خاتون کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، تحفظ اور انصاف کی اپیل
سکھر(بیورورپورٹ)چیف کمشنر ایف بی آر سکھر زیغم عباس نے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے
شفقت علی شاہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے فنانس سیکریٹری مقرر؛ صوبہ بھر میں کارکنان کا جشن