*المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں الفجر میڈیکل سنٹر شیخوپورہ کے سفید موتیا کے مریضوں کے فری آپریشن*
*المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں الفجر میڈیکل سنٹر شیخوپورہ کے سفید موتیا کے مریضوں کے فری آپریشن*
*آنکھیں اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ان کی حفاظت کیجئے: حامد رضا*
*الفجر میڈیکل سنٹر شیخوپورہ سفید پوش طبقہ کو فری علاج معالجہ کی سہولتیں مہیا کرتا رہے گا: اکمل اویسی*
*آنکھوں کی اہمیت بینائی سے محروم افرادسے پوچھیں تو آپ کو آنکھوں کی قدر معلوم ہوگی: تبسم ناز*
لاہور (رانا نعمان گلزار کی رپورٹ کے مطابق)الفجر میڈیکل سنٹر شرقپور روڈ شیخوپورہ سے سفید موتیا کے مریضوں کو اکمل اویسی چیئرمین الفجر میڈیکل سنٹر المصطفیٰ آئی ہسپتال میں لے کر آئے ان کے ساتھ الفجر میڈیکل سنٹر کی سی ای او ذکیہ ارشاد، ڈاکٹر ارشاد، لائبہ امین، دینو امین، حسنین شہادت ، محمد اسماعیل، صغیر احمد مغل اور آنکھوں کے مریضوں کے عزیز و اقارب بھی تھے۔ المصمطفی آئی ہسپتال میں سفید موتیا کے مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے اور آئی لینز بھی بالکل فری ڈالے گئے۔ اس موقع پر المصطفیٰ آئی ہسپتال کے حامد رضا نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں اللہ پاک کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ جب بھی آنکھوں کا کوئی مسئلہ درپیش آئے تو فوراً آنکھوں کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ آپ کی آنکھ پرابلم پر فوراً قابو پایا جا سکے۔ روشن، خوبصورت آنکھوں سے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا نظارہ کریں اور آنکھوں کی ٹھنڈک سے پورے جسم کو معطر کریں۔ اکمل اویسی چیئرمین الفجر میڈیکل سنٹر نے کہا کہ الفجر میڈیکل سنٹر سفید پوش اور محنت کشوں کو فری علاج معالجہ کی سہولتوں کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آنکھوں کے بروقت علاج سے آپ کی آنکھیں محفوظ ،خوبصورت اور روشن رہیں گی۔سفید موتیا کے مریضوں کے کامیاب آپریشن سے ان کی آنکھیں پھر سے روشن ہوگئیں اور وہ اپنے پیارو ں کو پھر سے دیکھ سکیں گے۔ اس موقع پر آنکھوں کے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب نے کہا کہ الفجر میڈیکل سنٹر شیخوپورہ اور المصطفیٰ آئی ہسپتال کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے فری آپریشن اور فری لینز ڈال کر ہماری آنکھوں کو روشن کیا۔ اللہ کرے یہ ادارے بھی ایسے ہی روشن رہیں اور سفید پوش اور محنت کشوں کے فری علاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔