خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب کی زیر صدارت ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب کی زیر صدارت ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راو گلزار یوسف،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزکے علاوہ محکمہ اریگیشن، سوشل ویلفئر،میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن، ایجوکیشن ودیگر تمام متعلقہ محکموں کے سربراھان نے شرکت کی۔ ڈی ایچ اوڈاکٹر راو گلزار یوسف نے ڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں صدر اجلاس کو بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد صہیب نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی ھر طرف جمع ھو چکا ھے جس کی نکاسی کا بروقت انتظام کریں تاکہ مچھروں کی پرورش نہ ھو سکے۔انہوں نے کہا کہ چھتوں کی صفائی اور سروے لنس کو بھتر کریں اور تمام ڈینگی یوزرز کو انڈرائڈ ایکٹویٹی بھتر کر نے کی ھدایات جاری کیں۔