October 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی بار کے الیکشن2026.2027 میں صدر کے عہدے کے لیے قمر عباس ہاشمی نے 299 ووٹ حاصل کر کے کامیابی

IMG-20260111-WA0116

میلسی (بیو رو چیف )میلسی بار کے الیکشن2026.2027 میں صدر کے عہدے کے لیے قمر عباس ہاشمی نے 299 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار ملک مشتاق گنب 211 ووٹ حاصل کر سکے۔جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے لیاقت علی گجر نے 279 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ان کے مدمقابل محمد قاسم 230 ووٹ حاصل کر سکے۔دیگر عہدوں کے نتائج کے مطابق ثقلین متروک نائب صدر، مہر محمد اکمل جوائنٹ سیکرٹری، حاذق علی سیفرانی فنانس سیکرٹری منتخب قرار پائے۔ اسی طرح روبینہ مشتاق لائبریری سیکرٹری جبکہ محمد افضل چوہدری آڈیٹر منتخب ہو گئے۔نومنتخب صدر بار قمر عباس ہاشمی کو مبارکباد دینے والے ان رہائش گاہ پر پہنچ گئے جن میں چوہدری شفقت سابق ممبر پنجاب بار کونسل،شیخ محمد آصف،قیصر جالف کارکنء پیپلز پارٹی۔ملک محمد کامران ملانہ۔محمد احمد ہنجراہ،مہر محمد اکمل سمیت دیگر موجود تھے