October 28, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) میلسی اور گردونواح میں سردی کی شدت، دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر، معمولاتِ

Screenshot_2026-01-10_082153

میلسی (بیو رو چیف ) میلسی اور گردونواح میں سردی کی شدت، دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر، معمولاتِ زندگی مفلوج۔میلسی اور اس کے گردونواح میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو کر رہ گئی۔ دھند اور سردی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تعلیمی اداروں میں حاضری کم جبکہ بازاروں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے