سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کے سئنیر آفیسر یونائٹڈ بینک آف لمٹڈ ملک مقصود احمد کلو
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کے سئنیر آفیسر یونائٹڈ بینک آف لمٹڈ ملک مقصود احمد کلو کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ آئی بی جی برانچز سرگودھا کی طرف سے نامور سئنیر آفیسر یو بی ایل ملک مقصود احمد کلو کو سی اے اور ٹی ڈی اے بی اے پی میں شاندار کارکردگی پر ایک تعریفی سرٹیفکیٹ عطا کیاگیا ہے، جو کہ گروپ ایگزیکٹو جناب علی خالد غزنوی ، یو بی ایل امین کی جانب سے پیش کیا گیا۔ سئنیر آفیسر ملک مقصود احمد کلو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ اس اعزاز پر اللہ کا شکر گزار ہوں اور ادارے کی مسلسل رہنمائی کا ممنون ہوں۔ دریں اثناء سربراہ کلو گروپ ملک عبدالرحمان وارث کلو، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو ، ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ، ایڈووکیٹ ملک عمر فاروق کلو ، ممتاز سماجی شخصیات راجہ حاجی غلام شبیر ، راجہ محمد رضوان ، ملک اظہر حسین بگا ، پروفیسر ملک شوکت علی اعوان ، ملک حاجی اختر حسین کلو ،ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی اور دیگر نے سرگودھا ڈویژن کے سرمایہ ءافتخار سینیئر آفیسر ملک مقصود احمد کلو کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سینیئر آفیسر ملک مقصود احمد کلو کا تعلق خوشاب کے گاؤں روڈہ تھل سے ہے ۔ موصوف یہاں کی معروف معزز زمیندار کلو فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔