سرکار ﷺ کی ولادت پرخوشی مناناہمارے ایمان کاحصہ ہے جلوس منتظمین کی سفارشات پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
سرکار ﷺ کی ولادت پرخوشی مناناہمارے ایمان کاحصہ ہے جلوس منتظمین کی سفارشات پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنرمیلسی خلیل احمدجٹ کا بارہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب ۔
مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے مکمل نفری تعینات کی جائےگی تمام سیکیورٹی انتظامات کی خودنگرانی کروں گا
ڈی ایس پی میلسی ،راناندیم اقبال
میلسی(محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی میلسی میں بارہ ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ نے کی۔ڈی ایس پی میلسی راناندیم اقبال ، سی ای او بلدیہ امتیاز جوئیہ بھی سٹیج پرموجود تھے۔ اجلاس میں بانی ومہتمم مرکزی سنی رضوی جامع مسجد مدرسہ انوارالقادریہ ضیغم اہلسنت علامہ حسن علی رضوی ،سجادہ نشین دربار بابانتھے شاہ زاہدخان شیروانی،صدرمرکزی انجمن تاجران شیخ سلیم، مہار عبدالغفار، مدرسہ مصباح العلوم کے مولانااحمدرضا، سیرت کمیٹی میلسی کے مولانازبیر ،مدرسہ اویسیہ کےناظم مفتی غلام شبیر ،مدرسہ ضیاالقرآن کےمہتمم راناعبدالغفار، ماسٹرشبیراحمدسعیدی، سابق ناظم راؤ محمد اسحاق،حکیم عطاءاللہ ،مفتی سردار احمدرضوی ،سی ای او سٹی پریس کلب بلال نظامی ،صدرتحصیل پریس کلب محمدحسنین شیخ نے ربیع الاول کے انتظامات کےحوالہ سے اپنی تجاویز پیش کیں، جس پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے اظہارخیال کرتےہوئے کہاکہ سرکار کی ولادت کاجشن منانا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ دستیاب وسائل اور جلوس منتظمین کی مشاورت سے بہترانتظامات کئے جائیں گے۔ جلوس انتظامیہ وقت کی پابندی اور ڈسپلن پرانتظامیہ کےساتھ تعاون کرے۔ ڈی ایس پی میلسی راناندیم اقبال نے کہاکہ تمام جلوسوں کی سیکورٹی کی نگرانی خودکروں گا ٹریفک کےمسائل جلوس کو پرامن بنانے کےلئے مکمل نفری تعینات کی جائے گی ۔اجلاس میں علامہ حسن علی رضوی کی جانب سے چراغاں کرنے اور حافظ زبیرکی جانب سے ٹول ٹیکس چوک کانام ختم نبوت چوک رکھنے کے مطالبے کوبھی منظور کیاگیا۔