October 28, 2026

یاسر علی خان نے ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا پشاور ( سید گوہر شاہ )

IMG-20240913-WA0186

یاسر علی خان نے ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پشاور ( سید گوہر شاہ )

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کے مختلف شعبوں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی جس میں آپریشنل، انتظامی ومالی امور پر بات چیت کی گئی۔ جنرل منیجر آپریشن محمد اعجاز، جنرل منیجر پی ایم ای آر سید ضمیر الحسن، جنرل منیجر پراجیکٹس ڈاکٹر محبوب عالم، چیف انٹرل آڈٹ میاں آصف شاہ اور چیف فنانشل آفیسر حیدر علی نے انہیں خدمات کی فراہمی، مالی صورتحال، پراجیکٹس اور دیگر امور بارے بریفنگ دی۔ یاسر علی خان نے حکام کو ہدایت کی کہ بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل کا احسن استعمال یقینی بنایا جائے، معیار کی بہتری کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خدمات میں بہتری لائی جائے گی جبکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔