حاجی افضل میں سیاسی بصیرت ہوتی تو پریشانی کے موقع پر خوشی کا اظہار نہ کرتے، بخت میر دورانی
حاجی افضل میں سیاسی بصیرت ہوتی تو پریشانی کے موقع پر خوشی کا اظہار نہ کرتے، بخت میر دورانی
ڈی جی ٹی او کے فیصلے نے ان کے جعلی الیکشن کمیشن کے جعلی فیصلے کو مسترد کرکے ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے، بیان
پشاور، سید گوہر شاہ)
پشاور کی بزنس کمیونٹی کے روحِ رواں اور سرحد بزنس الائنس کے نامزد امیدوار بخت میر دورانی معمور خاننے اپنےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرحد بزنس الائنس کے چار امیدواروں کو سرحد چیمبر کے جعلی الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات مسترد کئے تھے جن کےخالاف امیدوارں نے ڈی جی ٹی او میں اپیل کی جس پر فیصلہ کرتے ہوئے چاروں امیدواروں کے کا غذات منظور کرتے ہوے سرحد چیمبر کے الیکشن کمیشن کا فصلہ مسترد کرتے ہوے الیکشن میں حصہ لینے کے احکامات جاری کئے اس سے قبل پشاور وومن چیمبر میں بھی دوبارہ شیڈول جاری کرنے کا حکم جاری کیاہمیشہ پشاور کی بزنس کمیونٹی کا حق دبانے والوں کے منہ پر جو تماچہ مارا ہے اسکی گونج نے ان کے کان ہی نہیں عقل بھی بند کردی ہے، پریشانی کے موقع پر خوشی کا اظہار کرکے مزید جگ ہنسائی کو انجوائے کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حاجی افضل جیسے لوگ جنہوں نے پشاور چیمبر کی سیٹ بنوں کو دے کر ہمیشہ پشاور کی بزنس کمیونٹی کے حق کو دبایا اور اپنا مفاد نکلوایا ، کو کم از کم ایسے موقع پر سیاسی بصیرت سے کام لیتے ہوئے مصنوعی خوشی کا اظہار کرنے کی بجائے “لجا کی چادر” اوٹھ کر پریشان ہونا چاہیے کہ جس جعلی الیکشن کمیشن کے بل پر یہ جعلی فیصلے کرتے آئے ان پر ڈی جی ٹی او کے فیصلے نے تابوت کی آخری کیل ٹھوک دی ہے ۔ اب ان کو 25 ستمبر کے دن بھی دن میں تارے نظر آئینگے، اور جو جو زیادتیاں انہوں نے پشاور کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ کیں وہ ساری نظر آئینگی۔ ڈی جی ٹی او نے سرحد بزنس الائنس کے عدنان جلیل، حاجی عدیل کی اہلیہ، معمور خان اور بخت منیر کی حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کو دوبارہ بحال کردیا ہے جن کو ان کے جعلی الیکشن کمیشن نے جعلی طریقے سے نا اہل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی کیس بنانے اور چلانے میں مفاد پرست ٹولے نے سرحد چیمبر کے پیسوں کو آگ لگائی ، وکلا پر بھی پیسے اڑائے اور خوب ضائع کیے، لیکن حق تو حق ہے، اس نے غالب آنا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ سرحد چیمبر الیکشن میں بزنس کیمونٹی ان جعلسازوں سے اپنا پورا پورا حساب ووٹ کی طاقت سے لے گی۔اور پشاور کی بزنس کمیونٹی کی سیٹ بنوں کو دیکر خوشی مانے والے 25ستمبر کے فیصلے کا انتظار کریں پشاور کی بزنس کمیونٹی ان کو مسترد کرکے حساب لیلینگے