جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر و گردونواح میں ہوٹلوں میں ناقص غیر معیاری اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری کھلی فضاء میں موجود باورچی خانوں میں گندگی کے ڈھیر شہری ناقص غیر معیاری آلودہ کھانا کھانے سے بیمار ہونے لگے فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کرلی
جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ شہر و گردونواح میں ہوٹلوں میں ناقص غیر معیاری اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری کھلی فضاء میں موجود باورچی خانوں میں گندگی کے ڈھیر شہری ناقص غیر معیاری آلودہ کھانا کھانے سے بیمار ہونے لگے فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کرلی شہریوں کا اعلی حکام کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جھنگ شہر وگرد و نواح کے ہوٹل مالکان کھانے کی اشیاء میں ناقص اور بدبودار گھی کا سر عام استعمال کر رہے ہیں جبکہ بس سٹاپ پر گھی سے تلی اشیاء فروخت کرنے والے ان سے بھی 2 قدم آگے ہیں اور ان کی مصنوعات میں سڑک پر اڑنے والا گرد و غبار بھی شامل ہوتا ہے ہوٹلوں کے باورچی خانے بھی غسل خانوں لیٹرینوں کے ساتھ کھلی جگہ پر بنائے گئے ہیں جو صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور کھانوں کی تیاری سے لیکر برتنوں کی دھلائی تک کے سارے عمل میں صفائی یا حفظان صحت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے ہوٹل مالکان سے بھتہ لینے تک محدود ہیں دوسری طرف فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ہوٹلوں بیکریوں پکوڑے سموسے تیار کرنے والے مالکان کو چیک کرنے کی کبھی زحمت گوارہ نہیں کرتے جسکی وجہ سے شہری انتڑیوں اور پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت تمام اعلی حکام سے زمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے